موڈیز نے ترکیہ کے ترقیاتی اندازوں میں اضافہ کر دیا

موڈیز نے رواں سال میں ترکیہ کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو 2 فیصد سے بڑھا کر 2،3  اور سال 2024 کے اندازے کو 3 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کر دیا

1953320
موڈیز نے ترکیہ کے ترقیاتی اندازوں میں اضافہ کر دیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے 'موڈیز' نے رواں سال میں ترکیہ کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو 2 فیصد سے بڑھا کر 2،3  اور سال 2024 کے اندازے کو 3 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کر دیا ہے۔

موڈیز نے، فروری  2023"گلوبل میکرو مشاہدہ"،  رپورٹ  شائع کر دی ہے۔

رپورٹ میں سال 2023 میں امریکہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، کینیڈا، چین، بھارت، میکسیکو، روس، ترکیہ اور سعودی عرب کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں میں اضافے اور ارجنٹائن، جنوبی افریقہ اور جنوبی کوریا  کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں میں گِرا وٹ کا ذکر کیا گیا ہے۔

آئندہ سال کے لئے بڑھوتی کے نظر ثانی شدہ اندازوں  میں چین ، ترکیہ اور سعودی عرب کے بڑھوتی اندازوں میں اضافہ اور فرانس ، اٹلی اور جنوبی افریقہ  کے اندازوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں ترکیہ میں زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملک کی2023 اور 2024 کی نظر ثانی شدہ گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ  ترقیاتی پیشین گوئی کو بالترتیب 2 فیصد اور 3 فیصدسے بڑھا کر  2،3 فیصد اور 4  فیصد کر دیا گیا ہے۔

رواں سال میں امریکہ کے بڑھوتی اندازوں کو 0،4 فیصد سے بڑھا کر 0،9 فیصد اور چین کے بڑھوتی اندازوں کو 4 فیصد سے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں