ترکیہ: زرعی سیکٹر کی برآمدات ریکارڈ درجے تک پہنچ گئیں

ترکیہ کا زرعی سیکٹر، جنوری کے مہینے میں، 2 ارب 87 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

1942114
ترکیہ: زرعی سیکٹر کی برآمدات ریکارڈ درجے تک پہنچ گئیں

ترکیہ کا زرعی سیکٹر، جنوری کے مہینے میں، 2 ارب 87 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جنوری کے مہینے میں گذشتہ سال  کے اسی دورانیے کے مقابلے میں زرعی سیکٹر  کا، ترکیہ کی کُل برآمدات   میں حصہ 12،8 فیصد اضافے کے ساتھ14،8 فیصد رہا۔

زرعی شعبے کے 10 ذیلی سیکٹروں میں سے 6 نے سابقہ برآمداتی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

مکئی، چنوں، دالوں ، روغنی بیجوں اور متعلقہ مصنوعات کی برآمدات 12 کروڑ 81 لاکھ 17 ہزارڈالر، زیتون اور زیتون کے تیل کی برآمدات 11 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار ڈالر اور آرائشی پودوں اور متعلقہ مصنوعات کی برآمدات 1 کروڑ 39 لاکھ 64 ہزار ڈالر  کے ساتھ ریکارڈ درجے تک پہنچ گئیں۔

ماہِ جنوری میں جن ممالک کو سب سے زیادہ زرعی مصنوعات فروخت کی گئیں ان میں عراق، روس، جرمنی، اسپین اور ہالینڈ سرفہرست رہے۔

عراق کو 16 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار ڈالر کی زرعی مصنوعات ، روس کو 102،9 ملین ڈالر کی تازہ سبزیاں اور پھل  اورجرمنی کو 16،8 ملین ڈالر کے خشک میوہ جات کی برآمدات کی گئیں۔

جرمنی کو 45،1 ملین ڈالر مالیت کا زیتون اور زیتون کا تیل برآمد کیا گیا اور ہالینڈ کے ہاتھ 3،8 ملین ڈالر کے آرائشی پودے فروخت کئے گئے۔



متعللقہ خبریں