"گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز"200 ارب ڈالرز گنوانے پر ایلون مسک کا نام شامل

ماضی میں ایلون مسک کو دنیا کی امیر ترین شخصیت کا عنوان حاصل تھا مگر اب کی بار انہیں  دو سو ارب ڈالر گنوانے کی وجہ سے اس کتاب میں جگہ ملی ہے

1931230
"گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز"200 ارب ڈالرز گنوانے پر ایلون مسک کا نام شامل

 دنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیات میں شامل  ایلون مسک نے اب اپنا نام گینیس بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کر والیا ہے۔

ماضی میں ایلون مسک کو دنیا کی امیر ترین شخصیت کا عنوان حاصل تھا مگر اب کی بار انہیں  دو سو ارب ڈالر گنوانے کی وجہ سے اس کتاب میں جگہ ملی ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سال 200 میں تقریبا اٹھاون ارب ڈالرز گنوانے کا تھا۔

 خیال ہے کہ مسک کی کل  دولت  کاتخمینہ نومبر 2021 میں تیس سو چالیس ارب ڈالرز تھا البتہ ٹیسلا کے حصص میں گزشتہ سال شدید کمی واقع ہوئی تھی جس کا اندازہ تقریبا پینسٹھ فیصد لگایا گیا تھا لیکن گزشتہ سال اکتوبر میں ٹویٹر خریدنے کے بعد ان کے کمپنی حصص میں اضافہ آنا شروع ہو گیا تھا۔

 امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس وقت ایلون مسک ایک سو چوالیس ارب ڈالرز  کے مالک ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں