روس کی اقتصادیات 4 فیصد سُکڑاو کے ساتھ مندی کی طرف مائل ہو گئی

روس کی اقتصادیات رواں سال کی تیسری تہائی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 4 فیصد سُکڑاو کے ساتھ مندی کی طرف مائل ہو گئی

1907298
روس کی اقتصادیات 4 فیصد سُکڑاو کے ساتھ مندی کی طرف مائل ہو گئی

روس کی اقتصادیات رواں سال کی تیسری تہائی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 4 فیصد سُکڑاو کے ساتھ مندی کی طرف مائل ہو گئی ہے۔

روس وفاقی محکمہ شماریات 'روسٹاٹ'  نے رواں سال کی تیسری تہائی  کے، ڈومیسٹک گراس پروڈکٹ، اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

اعدا و شمار کے مطابق روسی اقتصادیات میں رواں سال کی دوسری تہائی میں سکڑاو کی شرح 4،1 فیصد   اور تیسری تہائی میں 4 فیصد رہی۔ اس طرح اقتصادیات سال کی دوسری اور تیسری تہائی میں اوپر تلے سکڑاو کے ساتھ رجعت کا شکار ہو گئی ہے۔

روس وزارتِ اقتصادی ترقی کے اندازوں کے مطابق رواں سال کے دوران ملکی اقتصادیات میں 2،9 فیصد سکڑاو آئے گا تاہم روس کا مرکزی بینک اقتصادیات میں 3 سے 3،5 فیصد سکڑاو کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ، 24 فروری سے جاری، یوکرین جنگ کی وجہ سے مغربی ممالک روس پر توانائی اور مالیاتی سیکٹر سمیت جامع پابندیاں لگا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں