یورپ میں توانائی کی بڑھتی قیمتیں، عوام نے چین سے برقی کمبل اور ہیٹرز منگوانا شروع کر دیئے

چینی برقی گھریلو آلات تیار کنندگان کی انجمن کا بتانا ہے کہ  جنوری سے جولائی کے درمیان  یورپی ممالک کو برقی کمبلوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 97 فیصد جبکہ برقی ہیٹرز کی برآمد میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے

1880113
یورپ میں توانائی کی بڑھتی قیمتیں، عوام نے چین سے برقی کمبل اور ہیٹرز منگوانا شروع کر دیئے

 روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں نے اب عوام  کو متبادل ذرائع کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 چینی برقی گھریلو آلات تیار کنندگان کی انجمن کا بتانا ہے کہ  جنوری سے جولائی کے درمیان  یورپی ممالک کو برقی کمبلوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 97 فیصد جبکہ برقی ہیٹرز کی برآمد میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 دریں اثنا، بعض خصوصی  آلات کی طلب میں اضافے کے باوجود جنگ کے باعث آلات کی فراہمی اور بلند افراط زر کی وجہ سے کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔

 چینی  تیار کنندگان ک یورپ کےلیے برقی گھریلو آلات کی برآمد سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں گزشتہ سال کے   مقابلے میں 9٫3 فیصد کم بھی ہوئی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں