روسی ای۔ٹریڈ کمپنی 'اوزون' ترکی میں آفس کھول رہی ہے

اس آفس کے ساتھ اوزون کا ہدف روسی صارفین کی ترک مال کی وسیع رینج تک رسائی  کو یقینی بنانا ہے: اوزون گلوبل

1874039
روسی ای۔ٹریڈ کمپنی 'اوزون' ترکی میں آفس کھول رہی ہے

روس کی معروف ای۔ٹریڈ کمپنی 'اوزون' ترکی میں آفس کھول رہی ہے۔

اوزان سے منسلک 'اوزون گلوبل'  نے کمپنی کے استنبول میں نیا آفس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" اس آفس کے ساتھ اوزون کا ہدف روسی صارفین کی ترک مال کی وسیع رینج تک رسائی  کو یقینی بنانا ہے۔ اس وقت ہماری انتظامیہ استنبول میں ایسے ماہرین کی ٹیم بنا رہی ہے جو 'ترکی زبان  پر عبور رکھتے اور مقامی صارف سیکٹر کے خصائص سے واقف ہوں' ۔ ای۔ٹریڈ آفس موسم سرما کے اواخر تک کام شروع کر دے گا"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "نئی لاجسٹک خدمات، ڈیلیوری  دورانیے کو 2 گنا مختصر کر دیں گی۔ غیر اسمبل شدہ ڈیلیوری  کا دورانیہ 6 سے 8 دن تک ہو گا۔ فوری ڈیلیوری روسی صارفین  کے لئے ترک مال کی جاذبیت میں اضافہ کرے گی"۔



متعللقہ خبریں