یوکیرین کو امریکہ کی جانب سے 1٫7 ارب ڈالر کی بجٹ امداد

عالمی بینک کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے یہ رقم مختص کی گئی ہے

1854976
یوکیرین کو امریکہ کی جانب سے 1٫7 ارب ڈالر کی بجٹ امداد

متحدہ امریکہ  نے یوکیرین کو  1٫7 ارب ڈالر کی نئی  بجٹ امداد  دی ہے۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے محکمہ خزانہ کے ساتھ مل کر اعلان کیا کہ یوکرین کی حکومت کو 1.7 بلین ڈالر کی بجٹ امداد فراہم کی گئی ہے، خاص طور پر عالمی بینک کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے یہ رقم مختص کی گئی ہے۔

یو ایس ایڈ   کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بجٹ میں امداد کے وعدے کے مطابق، USAID نے امریکی محکمہ خزانہ کے ساتھ مل کر، یوکرین کی حکومت کو بجٹ میں 1.7 بلین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کی ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد جو کہ عالمی بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی، 24 فروری سے شروع ہونے والی روسی جنگ کی وجہ سے یوکرین کے بجٹ میں ہونے والے خسارے کو ختم کرنے میں مدد دے گی اور اس سے بنیادی ضروریات پوری کی جائیں گی اور خاص طور پر صحت کے اہلکاروں کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ یو ایس ایڈ نے یوکرین کی حکومت کو اب تک 4 بلین ڈالر کی براہ راست بجٹ امداد فراہم کی ہے، تاکہ یوکرین میں بہت سی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔



متعللقہ خبریں