عالمی معیشت دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار شدید بحران سے دو چار

وبائی بیماری کے بعد یوکرین میں تنازعات کی وجہ سے بحران پیدا ہوا،  جس سے  زندگیاں تباہ ہو گئیں

1831428
عالمی معیشت دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار شدید بحران سے دو چار

بین الاقوامی   مالیاتی فنڈ   کی صدر کرستالینا  جیورجیوا  کا کہنا ہے کہ  عالمی معیشت دوسری  عالمی جنگ ِ عظیم  کے بعد  پہلی بار  سب سےبڑے امتحان سے دو چار ہے۔

سوئس شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے آغاز پر  خطاب کرتے ہوئے، (آئی ایم ایف) کی صدر  کا کہنا ہے کہ  عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور مہنگائی میں اضافے کے رجحان کے پیچھے، کورونا وائرس کی وبائی بیماری، روس اور یوکرین جنگ  اور موسمیاتی تبدیلیاں جیسے عوامل کار فرما ہیں ۔ یہ   پیش رفت   وسیع پیمانے کی آفت  کو جنم دے سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی معیشت کو  دوسری جنگ عظیم کے بعد  پہلی بار  سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے،  وبائی بیماری کے بعد یوکرین میں تنازعات کی وجہ سے بحران پیدا ہوا،  جس سے  زندگیاں تباہ ہو گئیں، ترقی میں گراوٹ  آئی اور افراط ِ زر میں  اضافہ ہوا۔

اس میں مالیاتی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے جاری خطرے کو شامل کرتے ہوئے، جارجیوا نے زور دیا کہ  بنی نو انسانوں  کو  مذکورہ بحرانوں کے  اجتماعی  اثرات   کا  سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں