لیتھوانیا نے بھی روسی توانائی روکنے کا فیصلہ کرلیا

وزیر ڈینیئس کریوس نے کہا کہ یہ فیصلہ توانائی میں ہماری خود انحصاری کےلیے اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ یہ یوکرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کا بھی غماز ہے،ہم روس کے جنگی ہتھیاروں کی مالی اعانت کرنا نہیں چاہتے

1831093
لیتھوانیا نے بھی روسی توانائی روکنے کا فیصلہ کرلیا

لیتھوانیا نے روس کے ساتھ توانائی کی تجارت بند کر دی ۔

 لیتھوانیا کی وزارت توانائی کے مطابق،کل سے روس کے ساتھ گیس  اور بجلی کی درآمد روک دی گئی ہے ۔

وزیر ڈینیئس کریوس نے کہا کہ یہ فیصلہ توانائی میں ہماری خود انحصاری کےلیے اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ یہ یوکرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کا بھی غماز ہے،ہم روس کے جنگی ہتھیاروں کی مالی اعانت کرنا نہیں چاہتے۔

وزیر نے کہا کہ ہم سبز اور ماحول دوست توانائی کے استعمال کے لیے اقدامامت لیں گے۔

واضح رہے کہ لیتھوانیا گیس کی ضرورت کا زیادہ تر حصہ  امریکہ سے ایل این جی ٹرمینل کے ذریعے حاصل کرتا ہے جبکہ بجلی کی ضروریات  مقامی اور یورپ سے پوری کی جاتی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں