ترک ڈرونز کی طویل پرواز،2 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آذربائیجان پہنچ گئے

ٹیکنو فیسٹ آذربائیجان میں ایک فضائی مظاہرے میں شرکت کےلیے اقینجی ڈرونز نے طویل پرواز کرتےہوئے آذربائیجان میں لینڈ کیا

1830367
ترک ڈرونز کی طویل پرواز،2 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آذربائیجان پہنچ گئے
turkiye.jpg
4360_dhaphoto4.jpg
4360_dhaphoto3.jpg
akinci tiha.jpg

بائے کار مشینری کی جانب سے قومی وسائل سے تیار کردہ اقینجی ڈرونز نے ایک اور کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 ٹیکنو فیسٹ آذربائیجان میں ایک فضائی مظاہرے  میں شرکت کےلیے اقینجی ڈرونز نے طویل پرواز کرتےہوئے آذربائیجان میں لینڈ کیا ۔

 اس نمائش میں شرکت کے لیے 21 مئی کی صبح ترک ضلع تیکر داع سے پرواز کرنے والا ڈرون  جارجیا کے راستے آذری فضائی حدود میں داخل ہوا جس  نے یہ سفر 5 گھنٹے میں طے کیا ۔

 اس کے بعد دوسرا ڈرون بھی اسی راستے سے باکو پہنچا ۔

اس طرح سے ترک ڈرونز نے تین ممالک کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر طویل سفر طے کرتےہوئے کامیابی کا ایک نیا نمونہ پیش کیا ہے۔



متعللقہ خبریں