پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخ،عوام سڑکوں پر

پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخوں اور ٹول ٹیکس پر احتجاج شدت اختیار کر گیا، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دارالحکومت لیما میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے

1807383
پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخ،عوام سڑکوں پر

پیرو میں گیس کے بڑھتے نرخوں اور ٹول ٹیکس پر احتجاج شدت اختیار کر گیا، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دارالحکومت لیما میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

صدر پیدرو کاستیلو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ لیما اور اس کے قریبی ساحلی شہر کالاو میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

مشتعل مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں، گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو بھی آگ لگا دی جبکہ کئی مقامات پر پولیس اورمظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔

حفاظتی قوتوں کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے اشک آور گیس بھی پھینکی  گئی۔

احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں صارفی قیمتیں گزشتہ ماہ  سابقہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 6.82فیصد بڑھ گئی تھیں جو کہ اگست 1998 سے اب تک کی بلند ترین شرح ہے۔

 



متعللقہ خبریں