فِچ اور موڈیز نے روس کی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کردیا

بیان میں کہا گیا کہ اقتصادی سرگرمیوں میں کمی اور یوکرین جنگ کی براہ راست لاگت بجٹ کو پہنچنے سے روس کا مالی توازن متاثر ہوگا

1789007
فِچ اور موڈیز نے روس کی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کردیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی  فِچ  ریٹنگز نے روس کی کریڈٹ ریٹنگ کو "BBB" سے گھٹا کر "B" کر دیا۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے دیے گئے ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ  روس کی کریڈٹ ریٹنگ کو   منفی نظر  کردیا گیا ہے  اور یہ کہ روس کے مرکزی بینک کے ساتھ لین دین کو محدود کرنے والی پابندیوں  کی وجہ سے  ملک کے  کریڈٹ بنیادی اصولوں پر بہت زیادہ مفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اقتصادی سرگرمیوں میں کمی اور یوکرین جنگ کی براہ راست لاگت بجٹ کو پہنچنے سے روس کا مالی توازن متاثر ہوگا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ روسی بینکوں کے خلاف پابندیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے روس کی کریڈٹ ریٹنگ کو "Baa3" سے گھٹا کر "B3" کر دیا ہے۔

موڈیز نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید کمی کے لیے جانچ پڑتال جاری ہے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P)، جو بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں میں سے ایک ہے، نے بھی 25 فروری کو اعلان کیا کہ اس نے روس کی غیر ملکی کرنسی کریڈٹ ریٹنگ کو "BBB-" سے "BB" اور اس کی مقامی کرنسی کریڈٹ ریٹنگ کو "BBB" سے "BBBمنفی " کر دیا ہے۔ -"



متعللقہ خبریں