فائزر رواں سال میں 54 بلین ڈالر آمدنی کی منتظر ہے

رواں سال میں کووِڈ۔19 ویکسین اور دوا کی فروخت سے 54 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے: فائزر

1775846
فائزر رواں سال میں 54 بلین ڈالر آمدنی کی منتظر ہے

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ رواں سال میں کووِڈ۔19 ویکسین اور دوا کی فروخت سے 54 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔

فائزر نے 2021 کی چوتھی تہائی کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق گذشتہ سال کی آخری تہائی میں کمپنی کی حاصل کردہ آمدنی 2020 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 105 فیصد اضافے کے ساتھ 23،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 فائزر کی پورے 2021 میں حاصل کردہ آمدنی بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا اضافے کے ساتھ 81،3 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال میں کمپنی کی توقع 98 بلین سے 102 بلین ڈالر کے درمیان ہے اور فائزر کی، جرمن فرم 'بائیون ٹیک' کے اشتراک سے تیار کردہ کووِڈ۔19 ویکسین اور دوا سے کُل 54 بلین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ رواں سال میں کووِڈ۔19 ویکسین سے 32 بلین ڈالر اور کووِڈ۔19 کے مریضوں کے لئے تیار کی گئی "پیکسلووِڈ" اینٹی وائرل گولیوں سے 22 بلین ڈالر کمائے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں