یورپین  ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کی ترکی میں 2 ارب یورو کی سرمایہ کاری

کورونا  وبا کے  دھچکے  کے بعد نجی  شعب جات کی بحالی اور ’’گرین‘‘ اکانومی   کو اپنانے  کے زیر مقصد ترکی   میں   گشتہ برس 2 ارب یورو کی  ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی

1769669
یورپین  ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کی ترکی میں 2 ارب یورو کی سرمایہ کاری

یورپین  ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ بینک   نے اطلاع دی ہے کہ  اس کی ترکی میں سرمایہ کاری 2021 میں  2 ارب یور و کے ساتھ ایک  ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔

بینک نے اپنے بیان میں  کہا  ہے کہ  ان رقوم  کا 85 فیصد  سے زائد نجی شعبے،   جبکہ 55 فیصد قابل  دوام    منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  کورونا  وبا کے  دھچکے  کے بعد نجی  شعب جات کی بحالی اور ’’گرین‘‘ اکانومی   کو اپنانے  کے زیر مقصد ترکی   میں   گشتہ برس 2 ارب یورو کی  ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

بینک کے اعلامیہ میں  اپنے  ذاتی   اثاثوں سمیت   ای بی آر ڈی    نے گزشتہ برس  دیگر ذرائعوں سے  572 ملین یورو  کے قرضوں کے حصول کے مواقع بھی پیش کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں