ترکی: نارنگی کی برآمدات میں مقدار اور ڈالر ہر دو سطح پر اضافہ

سال 2021 میں نارنگی کی برآمدات سے ترکی کا زرِ مبادلہ 93 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا

1762726
ترکی: نارنگی کی برآمدات میں مقدار اور ڈالر ہر دو سطح پر اضافہ

ترکی نے سال 2021 میں نارنگی کی برآمدات سے 93 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے۔

بحیرہ روم برآمد کنندگان یونین AKIB کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں 18 لاکھ ایک ہزار ٹن سٹرس فروٹ کی برآمد کی گئی،2021 میں یہ مقدار بڑھ کر 19 لاکھ 63 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

سال 2021 میں نارنگی کی برآمدات میں مقدار کی سطح کے ساتھ ساتھ ڈالر کی سطح سے بھی اضافہ ہوا۔

2020 میں نارنگی کی بیرونی منڈیوں میں فروخت سے 93 کروڑ 28 لاکھ 3 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ حاصل ہوا جو 2021 میں بڑھ کر 93 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا۔

سٹرس فروٹ میں سب سے زیادہ فروخت نارنگی کی ہوئی اس کے بعد لیموں، مالٹے اور گریپ فروٹ کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں