ترکی: پھولوں کی برآمدات 150 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

سال 2021 میں ترکی کی پھولوں کی برآمدات گذشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ 148 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

1757565
ترکی: پھولوں کی برآمدات 150 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
cicek.jpg
cicek.jpg
cicek.jpg
cicek.jpg

سال 2021 میں ترکی کی پھولوں کی برآمدات گذشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ 148 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

آرائشی پودوں اور متعلقہ مصنوعات کی برآمداتی یونین کے سربراہ اسماعیل یلماز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سال 2020 میں 107 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں جو 2021 میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ 148 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

یلماز نے کہا ہے کہ اس سے قبل ہم کبھی بھی اس برآمداتی سطح پر نہیں پہنچ سکے تقریباً 150 ملین ڈالر کی برآمدات ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء سے قبل ہم کولمبیا، ایکواڈور اور کینیا کی منڈی کے بنیادی برآمد کنندگان تھے۔ بھاری لاجسٹک مصارف نے قریبی منڈیوں کو بھی ترکی کی طرف راغب کیا جو ہماری برآمدات میں مزید اضافے کا سبب بنا ہے۔

اسماعیل یلماز نے کہا ہے کہ سال 2022 کے لئے ہمارا ہدف 20 فیصد اضافے کے ساتھ 180 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں