جرمنی نے اس سال ریکارڈ اسلحہ فروخت کیا

سابقہ حکومت نے صرف آخری نو دنوں ميں پانچ بلين يورو کے معاہدے طے کئے اس طرح سن 2021 ميں جرمنی نے اسلحے کی فروخت کے مجموعی طور پر 9.4 بلين يورو کے معاہدوں کو حتمی شکل دی

1752689
جرمنی نے اس سال ریکارڈ اسلحہ فروخت کیا

جرمنی ميں سابق چانسلر انگيلا ميرکل کی حکومت کے آخری ايام ميں ہتھياروں کی فروخت کا نيا ريکارڈ قائم ہوا۔

سبکدوش ہونے والی حکومت نے صرف آخری نو دنوں ميں پانچ بلين يورو کے معاہدے طے کئے  اس طرح سن 2021 ميں جرمنی نے اسلحے کی فروخت کے مجموعی طور پر 9.4 بلين يورو کے معاہدوں کو حتمی شکل دی۔

جرمنی ميں انتخابات اور حکومت سازی کے بعد حکومت محض اپنی انتظامی مدت پوری کرتی ہے اور عموماً بڑے فيصلے نہيں کيے جاتے۔

ستمبر سن 2021 ميں جرمنی ميں انتخابات کے بعد کرسچن ڈيموکريٹس اور سوشل ڈيموکريٹس کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور نئی حکومت تشکيل ہوئی۔

ان عسکری معاہدوں کی تفصيل اولاف شلس کے چانسلر کا منصب سنبھالنے سے ايک دن قبل سامنے آئيں لیکن اس وقت معاہدوں کی ماليت واضح نہ تھی۔

 يہ امر اہم ہے کہ يمن اور ليبيا کے مسلح تنازعات ميں سواليہ کردار پر انسانی حقوق سے منسلک تنظيميں مصر کو ہتھيار فروخت کی خلاف ورزی کرتی آئی ہيں۔

اس کے باوجود مصر کو اس سال مجموعی طور پر 4.34 بلين يورو کا اسلحہ فروخت کيا گيا۔



متعللقہ خبریں