ترکی: لیبیا سے دوسرا مسافر بردار بحری جہاز ازمیر پہنچ گیا

ایک ہفتے پر مشتمل سیاحت و ملاقاتوں کے بعد بحری جہاز اتوار کی شام لیبیا واپس روانہ ہو جائے گا۔ ترکی سے 40 کاروباری شخصیات بھی واپسی کے سفر میں شامل ہوں گی

1749838
ترکی: لیبیا سے دوسرا مسافر بردار بحری جہاز ازمیر پہنچ گیا

لیبیا سے 25 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مسافر بردار بحری سفر شروع ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مسراتہ سے عازمِ سفر ہونے والا دوسرا بحری جہاز ترکی کی ازمیر بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

کرانفیل گروپ، کیوالائے ٹوئرازم اور لیبیا فولاد اسٹیل کمپنی LISCO کی شراکت داری سے شروع ہونے والے ان بحری سفروں کے سلسلے میں "کیوالائے کوئن" نامی بحری جہاز کے ذریعے 200 مسافر ازمیر پہنچے ہیں۔

توقع ہے کہ یہ مسافر، شہر اور اطراف کی تحصیلوں میں تجارت کے فروغ کا سبب بنیں گے اور تجارتی و سیاحتی حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایک ہفتے پر مشتمل سیاحت و ملاقاتوں کے بعد بحری جہاز اتوار کی شام لیبیا واپس روانہ ہو جائے گا۔ ترکی سے 40 کاروباری شخصیات بھی واپسی کے سفر میں شامل ہوں گی۔

رواں مہینے کے آغاز سے شروع ہونے والے ان بحری سفروں کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا سے 2 ہفتے قبل ترکی آنے والے پہلے بحری جہاز کے ذریعے ترکی سے ٹیکسٹائل، خوراک، طبّی آلات، سپئیر پارٹس، مشنری، فرنیچر، بجلی کا سامان اور ہوم اپلائنس پر مشتمل 3 ملین ڈالر کا سامان لیبیا روانہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں