ترکی کی سالانہ برآمدات 221 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے سماجی رابطوں  کے پیج پر خارجہ تجارتی اعداد و شمار سے متعلق ایک  پیغام شیئر کیا

1742385
ترکی کی سالانہ برآمدات 221 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی سالانہ برآمدات کے 221 ارب ڈالر تک  پہنچنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مزید کام کریں گے، پیداوار میں اضافہ کریں گے اور مزید ترقی کریں  گے۔ ‘‘

صدر ایردوان نے سماجی رابطوں  کے پیج پر خارجہ تجارتی اعداد و شمار سے متعلق ایک  پیغام شیئر کیا ہے۔

 کل جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق  ماہ نومبر میں برآمدات کے گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 33.44 فیصد بڑھتے ہوئے21.5 ارب ڈالر   تک پہنچنے   کا ذکر کرنے والے  جناب ایردوان نے  کہا کہ سالانہ  برآمدات کی سطح 221 ارب ڈالر تک ہو گئی ہے، ہم اپنی جدوجہد  میں اضافہ کرتے ہوئے  ترقی کی راہ پر  گامزن رہیں گے۔

صدر نے  اس پیغام میں  خارجہ تجارت  کے اعداد و شمار  کو بیان کرنے والے گرافس کو بھی  جگہ دی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ برس کے ماہ نومبر میں 16 ارب 89 ملین ڈالر  کی برآمدات سر انجام دی گئی تھیں تو امسال یہ مقدار 21 ارب 468 ملین ڈالر   تک  ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں