بین الاقوامی ریٹنگ کے ادارے فِچ نے ترکی کی شرح ترقی 10٫5 تک پہنچنے کی توقع ظاہر کردی

فِچ  کے مطابق  ترکی کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا 2020 میں مؤثر  ہونے کے بعد  اب ترکی کی  مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ  2021 میں ملک کی معیشت میں 10.5 فیصد اضافہ متوقع ہے

1742471
بین الاقوامی ریٹنگ کے ادارے فِچ نے ترکی کی شرح ترقی  10٫5 تک پہنچنے کی توقع ظاہر کردی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے اس سال ترکی کے لیے اپنی ترقی کی توقع کو بڑھا کر 10.5 فیصد کر دیا ہے ۔

فِچ کی جانب سے ترک معیشت کا قریب سے  جائزہ لیا گیا ہے۔

فِچ  کے مطابق  ترکی کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا 2020 میں مؤثر  ہونے کے بعد  اب ترکی کی  مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ  2021 میں ملک کی معیشت میں 10.5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

فِچ نے  ماہ ستمبر میں شائع ہونے والی اپنی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میںترکی کی معیشت  کے اس سال  تک 9.2 فیصد  بڑھنے  کی  توقع ظاہر کی تھی۔

فِچ کے اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ  ملکی معیشت کے لیے 2022 کی شرح نمو 3.5 فیصد سے بڑھا کر 3.6 فیصد کر دی گئی ہے اور  ترکی کی اقتصادی ترقی دیگر ممالک  کے مقابلے  میں مستحکم ہے۔



متعللقہ خبریں