ترکی کی ماہِ نومبر کی برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

بحیثیت وزارت تجارت ہم اپنی ایڈیڈ ویلیو مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے اور اس اضافے کو پائیدار بنانے کے لئے بھاری کوششیں کر رہے ہیں: وزیر تجارت مہمت مُش

1741998
ترکی کی ماہِ نومبر کی برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ترکی نے ماہِ نومبر میں 21،5 بلین ڈالر کے ساتھ بلند ترین ماہانہ برآمدات کیں۔

وزیر تجارت مہمت مُش نے دارالحکومت انقرہ میں ماہِ نومبر کے برآمداتی اعداد و شمار سے متعلق پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ماہِ نومبر میں ہماری برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 33،4 فیصد اضافے کے ساتھ 21،5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار بلند ترین ماہانہ برآمداتی اعداد و شمار ہیں"۔

مُش نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار برآمدات میں اضافے کے عارضی نہیں پائیدار ہونے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ بحیثیت وزارت تجارت ہم اپنی ایڈیڈ ویلیو مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے اور اس اضافے کو پائیدار بنانے کے لئے بھاری کوششیں کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ایک پائیدار اور مستقل برآمداتی ماحول تشکیل دینا ہے"۔

وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا ہے کہ ترکی، عالمی تجارت میں ایک طاقتور سپلائر اور ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں