ترکی: 10 ماہ میں جوتوں کی برآمدات 850 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

ترکی کی جوتوں کی برآمدات سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 23 فیصد اضافے کے ساتھ 852 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

1737030
ترکی: 10 ماہ میں جوتوں کی برآمدات 850 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

ترکی کی جوتوں کی برآمدات سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کے ساتھ 852 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکی جوتا ساز سوسائٹی TASD کے جاری کردہ بیان کے مطابق جوتوں کی برآمدات میں پوری رفتار سے اضافہ جاری ہے۔

جنوری۔اکتوبر کے دورانیے میں 23 فیصد اضافے کے ساتھ 852 ملین ڈالر مالیت کے جوتے برآمد کئے گئے۔ صرف ماہِ اکتوبر کی برآمدات 14 فیصد اضافے کے ساتھ 87 ملین ڈالر رہیں۔

 



متعللقہ خبریں