امریکہ کی دفاعی امداد کی چوتھی کھیپ یوکرین پہنچ گئی

یوکرین میں متعین امریکی سفارت خانے نے  فیس بک پر بتایا کہ 80 ہزار کلوگرام دفاعی سازو سامان یوکرین پہنچ چکا ہے

1733961
امریکہ کی دفاعی امداد کی چوتھی کھیپ یوکرین پہنچ گئی

امریکہ کی جانب سے بیرونی تکنیکی امدادی پیکیج کی چوتھی کھِپ یوکرین پہنچ گئی ہے۔

 یوکرین میں متعین امریکی سفارت خانے نے  فیس بک پر بتایا کہ 80 ہزار کلوگرام دفاعی سازو سامان یوکرین پہنچ چکا ہے۔

 بیان میں بتایا گیا کہ  یہ امداد 60 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا ایک حصہ ہے جبکہ امریکہ نے سن 2014 سے اب تک یوکرین کو ڈھائی ارب ڈالر سے زائد دفاعی امداد پہنچائی ہے۔

 واضح رہے کہ امریکہ نے اس سال 250 ملین اور اس کے علاوہ 60ملین ڈالر کی اضافی دفاعی امداد یوکرین کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں