امریکہ:کانگریس نے ریاستی قرضوں کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ ارکان کی اکثریت ہے اور انہوں نے اس بارے میں متفقہ رائے سے ایک قرارداد منظور کر لی

1718857
امریکہ:کانگریس نے ریاستی قرضوں کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے زیادہ سے زیادہ ریاستی قرضوں کی حد بڑھا دینے کی منظوری دے دی ہے۔

 کانگریس کے ایوان زیریں نے کم از کم فی الحال دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی حکومت کو ادائیگیوں کے قابل نہ رہنے سے بچا لیا ہے۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ ارکان کی اکثریت ہے اور انہوں نے اس بارے میں متفقہ رائے سے ایک قرارداد منظور کر لی۔

 امریکی حکومت اب زیادہ سے زیادہ جتنے قرضے لے سکتی ہے، ان کی مالیت میں چار سو اسی بلین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں اس موضوع پر ووٹنگ گزشتہ ہفتے ہو گئی تھی۔ اس طرح امریکہ میں اب مالیاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی اداروں کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔



متعللقہ خبریں