ترکی: سال کے پہلے 9 ماہ میں 3 بلین 883 ملین ڈالر کے جواہرات برآمد کئے گئے

جنوری۔ ستمبر 2021 کے دوران جن ممالک کو سب سے زیادہ جواہرات برآمد کئے گئے ان میں امریکہ پہلے، متحدہ عرب امارات دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا

1718352
ترکی: سال کے پہلے 9 ماہ میں 3 بلین 883 ملین ڈالر کے جواہرات برآمد کئے گئے

رواں سال ماہِ ستمبر میں ترکی کی جواہرات کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 58،52 فیصد اضافے کے ساتھ 501،3 ملین ڈالر تک اور گذشتہ 9 ماہ کے دوران جواہرات کی کُل برآمدات 57،4 فیصد اضافے سے 3 ارب 88 کروڑ 3 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکی جواہرات برآمد کنندگان یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصنوعات کے گروپوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو ماہِ ستمبر میں سب سے زیادہ " سونے کے جواہرات اور اشیاء" برآمد کی گئیں اس کے بعد "پراسسڈ یا سیمی پراسسڈ" سونے کا گروپ دوسرے نمبر پر رہا۔

جنوری۔ ستمبر 2021 کے دوران جن ممالک کو سب سے زیادہ جواہرات برآمد کئے گئے ان میں امریکہ پہلے، متحدہ عرب امارات دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں