ترکی: 9 ماہ کے دوران ہمسایہ ممالک کو 14،5 ڈالر کی برآمدات

ماہِ ستمبر میں ملکی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ 20،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں: ترکی وزارتِ تجارت

1714382
ترکی: 9 ماہ کے دوران ہمسایہ ممالک کو 14،5 ڈالر کی برآمدات

ترکی نے حالیہ 9 ماہ کے دوران اپنے ہمسایہ ممالک کو 14،5 بلین ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

ترکی وزارتِ تجارت اور ترکی برآمد کنندگان اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ ستمبر میں ملکی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ 20،8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ان اعداد و شمار کے ساتھ جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ماہانہ برآمدات کی شرح 20 بلین ڈالر سے زیادہ رہی۔

جنوری ۔ ستمبر  کے دورانیے میں ملکی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 36 فیصد اضافے کے ساتھ 161 بلین ڈالر رہیں۔

ترکی نے جنوری سے ستمبر کے دوران اپنے ہمسایہ ممالک 'بلغاریہ، ایران، عراق، جارجیا، شام اور یونان' کو 14 ارب، 50 کروڑ 96 لاکھ 5 ہزار ڈالر کی برآمدات کیں۔ اس طرح ان ممالک کے لئے کی گئیں برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 34،4 فیصد زیادہ رہیں۔

مذکورہ دورانیے میں 6،2 بلین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات عراق کو کی گئیں۔ اس کے بعد 2،5 بلین ڈالر کے ساتھ بلغاریہ دوسرے، 2 بلین ڈالر کے ساتھ یونان تیسرے، 1،7 بلین ڈالر کے ساتھ ایران چوتھے، 1،1 بلین ڈالر کے ساتھ جارجیا پانچویں اور 1 بلین 66 ملین ڈالر کے ساتھ شام چھٹے نمبر پر رہا۔

جنوری تا ستمبر کے دوران مذکورہ ہمسایہ ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات "کیمیائی مادوں اور کیمیائی مصنوعات" کے سیکٹر میں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں