ترکی: ماہ اگست کی برآمدات 51،9 فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 916 ملین ڈالر رہیں

ماہِ اگست میں 1 بلین 575 ملین ڈالر  کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات جرمنی کو کی گئیں: ترکی محکمہ شماریات

1712703
ترکی: ماہ اگست کی برآمدات 51،9 فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 916 ملین ڈالر رہیں

ترکی کی ماہِ اگست کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 51،9 فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 916 ملین   ڈالر ہو گئی ہیں۔

ترکی محکمہ شماریات اور وزارت تجارت  کے تعاون سے جاری کردہ، ماہِ اگست کی خارجہ تجارت کے، عبوری اعداد و شمار  کے مطابق  اگست 2021 میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 51،9 فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 916 ملین رہی ہیں۔

ماہِ اگست میں 1 بلین 575 ملین ڈالر  کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات جرمنی کو کی گئیں، اس کے بعد 1 بلین 313 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ امریکہ دوسرے ، 1 بلین 194 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ تیسرے ، 939 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ عراق چوتھے اور 839 ملین ڈالر کے ساتھ اسپین پانچویں  پر رہا۔

ان سرفہرست 5 ممالک کو کی گئی برآمدات کا حجم 31،0 فیصد رہا۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں