اسرائیل نے مراکش کے لیے پروازیں شروع کر دیں

اسرائيلی وزير سياحت کا کہنا ہے کہ  اس پيش رفت سے سياحت، تجارت، اقتصادی سرگرميوں اور سفارت کاری کو فروغ ملے گا

1679865
اسرائیل نے مراکش کے لیے پروازیں شروع کر دیں

اسرائيل کی دو فضائی کمپنیوں نے آج  سے مراکش کے ليے براہ راست پروازيں شروع کر دی ہيں۔

 خبر کے مطابق،تقريباً ايک سو اسرائيلی سياحوں کو لے کر ’اسر ايئر‘ کی ايک پرواز تل ابيب سے مراکش کے ليے روانہ ہوئی۔ اس کے کچھ ہی دير بعد اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی ایل آل کی ایک مسافر پرواز بھی شہرمراکش کی طرف روانہ ہو گئی۔

اسرائيلی وزير سياحت کا کہنا ہے کہ  اس پيش رفت سے سياحت، تجارت، اقتصادی سرگرميوں اور سفارت کاری کو فروغ ملے گا۔

دونوں ممالک کے مابين سفارتی تعلقات گزشتہ سال کے اواخر ميں قائم ہوئے تھے۔ اسرائيل ميں آباد کئی يہوديوں کے اجداد مراکشی تھے جبکہ مراکش ميں آج بھی يہودی برادری ايک اقليت کے طور پر آباد ہے۔



متعللقہ خبریں