ترکی: تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ترکی کی تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات ماہِ مئی کے دوران 27 فیصد اضافے کے ساتھ 200 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

1662682
ترکی: تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ترکی کی تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات ماہِ مئی کے دوران 27 فیصد اضافے کے ساتھ 200 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

بحیرہ روم تازہ سبزیوں  کی برآمداتی یونین کے سربراہ نجدت سین نے کہا ہے کہ بعض منڈیوں میں سابقہ برآمداتی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ماہِ مئی کے دوران بھی ہماری مرکزی منڈیاں روس، رومانیہ، عراق، جرمنی اور یوکرائن  رہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے لئے برآمدات میں بھی ہم نے قابل ذکر اضافہ کیا ہے۔

نجدت سین نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں اہم ترین اضافہ بھارتی منڈی میں کیا گیا ہے ۔ اس ملک کو گذشتہ سال ماہِ مئی کے دوران ہم نے صرف 37 ہزار 192 ڈالر کی برآمدات کی تھیں  لیکن رواں سال کے ماہِ مئی میں یہ برآمدات  46 لاکھ 79 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ گذشتہ سال کے ساتھ تقابل کیا جائے تو رواں سال میں بھارت کے لئے ہماری برآمدات میں 12 ہزار 153 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں