ترکی: رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں گاڑیوں کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ

رواں سال جنوری۔اپریل کے دوران ترکی کی گاڑیوں کی برآمدات میں سال 2020 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

1638917
ترکی: رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں گاڑیوں کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ

رواں سال جنوری۔اپریل کے دوران ترکی کی گاڑیوں کی برآمدات میں سال 2020 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اُلو داع آٹو موٹیو انڈسٹری برآمد کنندگان یونین کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں 90 سے زائد ممالک ، خودمختار علاقوں اور فری زونوں میں گاڑیوں کی فروخت کی گئی۔

گاڑیوں کی برآمدات سے 10 ارب 15 کروڑ33 لاکھ 9 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا اور آٹو موٹیو انڈسٹری نے برآمدات سے  35.8 فیصد حصہ وصول کیا۔

جنوری۔اپریل کےدورانیے میں گاڑیوں کی برآمدات کا نصف سے زائد حصہ فرانس، اٹلی، جرمنی، اسپین اور برطانیہ  کو برآمد کیا گیا۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں