ماہِ اپریل میں ترکی کی برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ماہِ اپریل میں ہماری برآمدات 109 فیصد اضافے کے ساتھ 18.8 بلین ڈالر رہیں اور یہ ماہِ اپریل میں کی جانے والی بلند ترین برآمدات تھیں: وزیر تجارت مہمت مُش

1632917
ماہِ اپریل میں ترکی کی برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ماہِ اپریل میں ترکی کی برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

وزیر تجارت مہمت مُش نے دارالحکومت انقرہ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ماہِ اپریل میں ہماری برآمدات 109 فیصد اضافے کے ساتھ 18.8 بلین ڈالر رہیں اور یہ ماہِ اپریل میں کی جانے والی بلند ترین برآمدات تھیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء سے قبل 2019 کے اسی دورانیے کی برآمدات کے ساتھ تقابل سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال کے  ماہِ اپریل میں 22.3 فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات وباء سے قبل کے درجے سے بھی بلند رہی ہیں۔ماہِ اپریل میں خارجہ تجارت کے خسارے کی شرح گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 31.9فیصد کمی کے ساتھ 4.6 بلین ڈالر سے کم ہو کر 3.1بلین ڈالر ہو گئی ہے۔

وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا ہے کہ برآمدات درآمدات کوریج ریشو بھی ماہِ اپریل میں 19.5 پوائنٹ اضافے سے 85.7 فیصد بڑھ گیا ہے۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں