برقی موٹر ساز ادارے "ٹیسلا" کو ملا ریکارڈ منافع

ٹیکنالوجی کے شعبے کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی اس کمپنی کو اس سال جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی میں جتنی آمدنی ہوئی، اس میں منافع کی مالیت چارسو اڑتیس ملین ڈالر رہی

1629404
برقی موٹر ساز ادارے "ٹیسلا" کو ملا ریکارڈ منافع

برقی موٹر ساز امریکی ادارے ٹیسلا کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ منافع ہوا ہے۔

ٹیکنالوجی کے شعبے کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی اس کمپنی کو اس سال جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی میں جتنی آمدنی ہوئی، اس میں منافع کی مالیت چارسو اڑتیس ملین ڈالر رہی۔

 اس طرح سے گزشتہ ایک سال کے دوران اس ادارے کی مجموعی آمدنی 74 فیصد اضافے کے ساتھ 10.4 ارب ڈالر اور سالانہ منافع 94 فیصد اضافے کے ساتھ 1.84 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئے۔

ٹیسلا نے اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران تقریباﹰ ایک لاکھ پچاسی ہزار کاریں فروخت کیں، جن کی سب سے زیادہ طلب چین میں دیکھی گئی۔



متعللقہ خبریں