ڈی۔8 ممالک ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹلائزیشن اور ای۔ٹریڈ جیسے کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کریں: پیک جان

بحیثیت ترکی ہم اس نوعیت کے جدید شعبوں میں ڈی۔8 ممالک کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کرنے کے لئے تیار ہیں: وزیر تجارت رخسار پیک جان

1615084
ڈی۔8 ممالک ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹلائزیشن اور ای۔ٹریڈ جیسے کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کریں: پیک جان

ترکی کی وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ ڈی 8 ممالک  یعنی ترکی، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹلائزیشن اور ای۔ٹریڈ جیسے کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " بحیثیت ترکی ہم اس نوعیت کے جدید شعبوں میں ڈی۔8 ممالک کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کرنے کے لئے تیار ہیں"۔

پیک جان نے 10 ویں ڈی۔8 ڈھاکہ سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں آن لائن منعقدہ ڈی۔8 ٹریڈ فورم میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس چیز کا بھر پور شعور ہے کہ ہم ڈی ایٹ میں شامل مشترکہ اقتصادی، تاریخی، سماجی اور ثقافتی خصائص کے حامل برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایک اقتصادی فضاء تشکیل دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈی۔8 اور اقتصادی تعاون کمیٹی میں ہماری شمولیت اس اہمیت کی عکاس ہے کہ جو ہم مذکورہ اقتصادی فضاء کی تشکیل کو دیتے ہیں۔

پیک جان نے کہا ہے کہ کورونا  وباء  کے پیدا کردہ منفی اثرات کے مقابل ممالک کا باہمی ہم آہنگی کے ساتھ حرکت کرنا اور اپنے وسائل کو ایک جگہ جمع کرنا ہمیشہ سے کہیں زیادہ حیاتی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ ہم، کورونا ویکسین کی تمام ممالک میں بلا استثناء تقسیم کے لئے اختیار کردہ اقدامات کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں