ترک شپنگ کمپنی پاکستان میں جہاز سازی کا کارخانہ لگائے گی

اس معاہدے پر 33.46 ملین ڈالر لاگت آئے گی  جس کے تحت سانمار شپنگ 4 عدد ASD  TUGS اور دو عدد PILOT SHIPS ایک سال کے عرصے میں تیار کرے گی ۔

1611084
ترک شپنگ کمپنی  پاکستان میں جہاز سازی کا کارخانہ لگائے گی

 پاکستان اور ایک ترک کمپنی کے درمیان جہاز سازی کا معاہدہ طے کیاگیا ہے۔

 پاک میری ٹائم کے مطابق، اسلام آباد میں منعقدہ ایک معاہدہ تقریب میں  وزیر بحری امور علی حیدر زیدہ،ترک سفیر احسان مصطفی یورداکل اور ترک کمپنی سانمار شپنگ کے عہدے داروں نے شرکت کی ۔

تقریب میں دونوں بردار ممالک کے درمیان اس معاہدے کو اہم قرار دیا گیا۔

وزیر علی حیدر زیدی نے اس موقع پر  کہا کہ سانمار شپنگ پاکستان میں جہاز سازی کا کارخانہ تعمیر کرنے سمیت جدید ٹیکنا لوجی کی منتقلی کو بھی ممکن بنائے گی ۔

اس معاہدے پر 33.46 ملین ڈالر لاگت آئے گی  جس کے تحت سانمار شپنگ 4 عدد ASD  TUGS اور دو عدد PILOT SHIPS ایک سال کے عرصے میں تیار کرے گی ۔

متعللقہ خبریں