ترکی: سال کے پہلے 2 ماہ میں 30 ممالک کو 7 ہزار 376 ٹن سامن مچھلی برآمد کی گئی

ترکی سے سال کے پہلے 2 مہینوں میں 30 ممالک کو 7 ہزار 376 ٹن بحیرہ اسود کی سامن مچھلی برآمد کی گئی

1608344
ترکی: سال کے پہلے 2 ماہ میں 30 ممالک کو 7 ہزار 376 ٹن سامن مچھلی برآمد کی گئی

ترکی سے سال کے پہلے 2 مہینوں میں 30 ممالک کو 7 ہزار 376 ٹن بحیرہ اسود کی سامن مچھلی برآمد کی گئی ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں 4 ہزار 195 ٹن بحیرہ اسود سامن مچھلی  کی برآمد کر کے 2 کروڑ 24 لاکھ 94 ہزار 67 ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔

رواں سال کے پہلے دو ماہ کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں مقدار کے اعتبار سے 76 فیصد اور مالیت کے اعتبار سے 63 فیصد زیادہ رہی ہیں۔

جن ممالک کو سامن مچھلی کی سب سے زیادہ برآمد کی گئی ان میں روس، جرمنی اور ویتنام سرفہرست رہے۔



متعللقہ خبریں