چرم سازی کی برآمدات ،12 کروڑ 96 لاکھ 41 ہزار ڈالرز رہیں

ترک انجمن برائے برآمدات کنندگان کے مطابق، ان مصنوعات  میں سے ساڑھے آٹھ کروڑ پچپن لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی برآمدات استنبول نے کی ہیں جو کہ مجموعی برآمدات کا 66 فیصد بنتا ہے

1595824
چرم سازی کی برآمدات ،12 کروڑ 96 لاکھ 41 ہزار ڈالرز رہیں

 ترکی میں چرم سازی اور چمڑے کے صنعتی شعبے  نے گزشتہ ماہ  12 کروڑ 96 لاکھ 41 ہزار ڈالرز کی برآمدات کی ہیں۔

 ترک انجمن برائے برآمدات کنندگان کے مطابق، ان مصنوعات  میں سے ساڑھے آٹھ کروڑ پچپن لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی برآمدات استنبول نے کی ہیں جو کہ مجموعی برآمدات کا 66 فیصد بنتا ہے۔

 چرم سازی کی مصنوعات کی سب سے زیادہ برآمدات روس کو کی گئیں جس کے بعد جرمنی کا نام سرہفہرست رہا ۔

 علاوہ ازیں  افریقی ممالک کے لیے بھی ان برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 14 فیصد جبکہ ایشیائی اور پیسیفیک ممالک کے لیے 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

فرانس اور ہالینڈ کے لیے بھی کورونا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں