جینیٹ یلن امریکی وزیر خزانہ مقرر،سینیٹ نے توثیق کر دی

وزیر خزانہ کے عہدے کے لئے جینٹ یلن کے نام پر سینٹ میں رائے دہی  ہوئی جس میں یلن کے حق میں 84 ووٹ پڑے جبکہ صرف 15 ارکان نے ان کے نام کی مخالفت کی

1571281
جینیٹ یلن امریکی وزیر خزانہ مقرر،سینیٹ نے توثیق کر دی

امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینٹ نے فیڈرل ریزرو بینک کی سابق سربراہ جینٹ یلن کو ملک کی خزانہ کی وزیر مقرر کئے جانے کی تجویز کو منظوری دیتے ہوئے ان کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔

وزیر خزانہ کے عہدے کے لئے جینٹ یلن کے نام پر سینٹ میں رائے دہی  ہوئی جس میں یلن کے حق میں 84 ووٹ پڑے جبکہ صرف 15 ارکان نے ان کے نام کی مخالفت کی۔

باور رہے کہ جینٹ یلن امریکہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔

 



متعللقہ خبریں