ترکی: فاتح ڈرلنگ بحری جہاز ترک علی۔2 کنوئیں تک پہنچ گیا

فاتح ڈرلنگ بحری جہاز بحیرہ اسود میں ڈرلنگ کی نئی لوکیشن یعنی ترکی علی۔2 کنوئیں تک پہنچ گیا ہے: وزیر توانائی فاتح دونمیز

1569887
ترکی: فاتح ڈرلنگ بحری جہاز ترک علی۔2 کنوئیں تک پہنچ گیا

ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ فاتح ڈرلنگ بحری جہاز بحیرہ اسود میں ڈرلنگ کی نئی لوکیشن یعنی ترکی علی۔2 کنوئیں تک پہنچ گیا ہے۔

دونمیز نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " فاتح ڈرلنگ بحری جہاز کل رات فلیوس بندرگاہ سے روانہ ہوا اور بحیرہ اسود کی نئی ڈرلنگ فیلڈ ترک علی۔2 میں پہنچ گیا ہے۔ جہاز ضروری تیاریوں کے بعد سقاریہ گیس فیلڈ  میں کام کا آغاز کر دے گا۔ بحیرہ اسود کا فاتح بغیر کسی وقفے کے کام جار رکھے ہوئے ہے"۔

واضح رہے کہ ترکی کے پہلے ڈرلنگ بحری جہاز فاتح نے سقاریہ گیس فیلڈ میں قدرتی گیس کی دریافت کے بعد  گہرے سمندر کے کنوئیں ترک علی۔1  پر77روزہ ڈرلنگ کے کا م کو18 جنوری کو  کامیابی سے مکمل کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں