کرونا عالمی مالی صورتحال کوکمزورکر رہا ہے، فچ

وبا سے متاثرہ ممالک کو درپیش سب سے بنیادی نتیجہ اقتصادی سرگرمیوں کا اچانک رک جانا ہے

1380430
کرونا عالمی مالی صورتحال کوکمزورکر رہا ہے، فچ

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے فچ ریٹنگز نے اطلاع دی ہے کہ کرونا وائرس ممالک کی مالی صورتحال کو کمزور بنا دے گا۔

فچ ریٹنگز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ کووڈ۔ 19 وبا اور اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات  اور پالیسیوں کے اقتصادی اثرات،  امسال اوسط سے زیادہ کریڈ ٹ ریٹنگ  کے فیصلوں  کا موجب بن سکتے ہیں۔

کووڈ۔19  کے ممالک کی اقتصادیات کو کمزور بنا  سکنے پر توجہ مبذول کرانے والے اعلان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وبا سے متاثرہ ممالک کو درپیش سب سے بنیادی نتیجہ اقتصادی سرگرمیوں کا اچانک رک جانا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ روایتی ماکرو اکانومک پالیسیوں  سے  عوام اور ادارتی آمدنی میں بہتری آنے کے  اثرات  پیدا ہو سکتے ہیں اور اس سے وسیع پیمانے کی اقتصادی تنزلی  کا سدِ باب کیا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں