ایتھیوپیا اور سوڈان کے درمیان تعاون کے نئے دورکا آغاز،تجارت بڑھانے پرغور

ایتھیوپیا  اور سوڈان  کے درمیان  ریلوے لائن بچھانے اور آزاد تجارتی علاقے  کے قیام پر مطابقت  طے ہو گئی ہے

705944
ایتھیوپیا اور سوڈان کے درمیان تعاون کے نئے دورکا آغاز،تجارت بڑھانے پرغور

 ایتھیوپیا  اور سوڈان  کے درمیان  ریلوے لائن بچھانے اور آزاد تجارتی علاقے  کے قیام پر مطابقت  طے ہو گئی ہے ۔

  مطابقت کا یہ فیصلہ سوڈانی صدر  عمر البشیر  کے دورہ  ایتھیوپیا کے دوران   ہوا    جہاں انہوں نے  وزیراعظم  ہائیلی مریم  ڈیسا لیگان  سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرنس  کے دوران  سوڈانی صدر نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان  سیاسی ،ثقافتی اور تجارتی تعلقات  کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے  اور ہم  امن و استحکام کےلیے  ایک دوسرے سے تعاون  کے خواہاں ہیں۔

 ایتھیوپیئن  وزیراعظم نے  بھی اس موقع پر  سوڈانی صدر کی تائید کی اور  کہا کہ  زمانہ قریب میں  آزاد تجارتی علاقے کے قیام سمیت ریلوے لائن بچھانے کا بھی آغاز ہوگا۔



متعللقہ خبریں