چین میں جی ۔ 20 سمٹ اتوار سے شروع ہو رہا ہے

11 ویں بار منعقدہ   سربراہی اجلاس میں   مضبوط،  قابل عمل،  متوازن اور وسیع  پیمانے   کی شرح نمو کے ہدف پر مبنی امور   کا جائزہ لیا جائیگ

564507
چین میں جی ۔ 20 سمٹ اتوار سے شروع ہو رہا ہے

دنیا   کی بڑی ترین  20 اقتصادیات کو رخ دینے  والے سربراہان چین میں یکجا ہو رہے  ہیں۔

چینی شہر  ہانگ زو میں  4 تا 5 ستمبر منعقد ہونے والے  جی ۔ 20 سربراہی اجلاس   میں    ترکی  کی نمائندگی صدر رجب طیب ایردوان کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس ترکی میں  منعقد ہونے والے  سمٹ کے بعد   کے ایک سال   کا جائزہ     لیا جائیگا۔

11 ویں بار منعقدہ   سربراہی اجلاس میں   مضبوط،  قابل عمل،  متوازن اور وسیع  پیمانے   کی شرح نمو کے ہدف پر مبنی امور   کا جائزہ لیا جائیگا۔

بین الاقوامی  تجارت کو تقویت ،  عالمی امن و استحکام کے معاملات  بھی مذاکرات  کے  ایجنڈے میں شامل ہیں۔

جی۔20 ایک اقتصادی      تنظیم ہے تا ہم    اقتصادی ترقی کو براہ راست متاثر کرنے والے عناصر  بھی سربراہان کے ایجنڈے  میں  شامل ہوں گے۔ دہشت گردی اور پناہ گزینوں کا بحران جیسے معاملات    بھی      اس  ی زمرے   میں  شامل ہوں گے۔



متعللقہ خبریں