پاکستان :خیبر پختون خواہ میں شدید بارشیں اور ژالہ باری،8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 4 کی عمریں 10 سال سے کم ہیں

2122619
پاکستان :خیبر پختون خواہ میں شدید بارشیں اور ژالہ باری،8 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبر کے مطابق، گزشتہ روز سے بارش اور ژالہ باری سے خیبر پختونخوا میں بہت نقصانات ہوئے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ  چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے ہیں۔

 مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 4 کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔

 خیبر پختون خواہ میں  دو مارچ کو بھی ہونے والی شدید بارشوں کے باعث بعض مکانوں کی چھتیں گرنے اور مٹی کے تودے گرنے سے بھی 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں