وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کےعزم کا اعادہ
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان کی جانب سےتہنیتی کال موصول ہونے پر بڑی مسرت ہوئی ہے
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان کی جانب سےتہنیتی کال موصول ہونے پر بڑی مسرت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دو عظیم ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے، ہم نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں کامیابی سے پہنچ گیا
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے
پاکستان کا پہلا خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ
سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا