صدر اور وزیراعظم کی سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

انہوں نے ایک بیان میں اس واقعے میں دو افسروں سمیت سیکورٹی فورسز کے سات اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا

2116310
صدر اور وزیراعظم کی سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں اس واقعے میں دو افسروں سمیت سیکورٹی فورسز کے سات اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اوران کے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعاکی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کوان شہداء پر فخر ہے جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے شہید جوانوںاور افسروں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا۔

صدر نے ملک سے دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کے قوم کے غیر متزلزل عزم کااعادہ کیا۔

اطلاعات ونشریات کے وزیرعطا اللہ تارڑنے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے آج کے حملے کو دہشت گروں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں