پاکستان: موسلا دھار بارشیں، 17 افراد ہلاک 23 زخمی

پاکستان کے شمال میں شدید بارشوں کی وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے

2110098
پاکستان: موسلا دھار بارشیں، 17 افراد ہلاک 23 زخمی

پاکستان کے شمال میں شدید بارشوں کی وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

روزنامہ ٹریبیون کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے  مکانات کی چھتیں بیٹھ گئیں اور بعض مکانات لینڈ سلائنڈنگ کے باعث مٹی تلے دب گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے قدرتی آفات کی وجہ سے پشاور میں 7 اور لوئر دیر میں 3  سمیت کُل 17 اموات کا اور 23 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف  لاہور، بلوچستان اور کراچی سے شمالی پہاڑی علاقوں تک ملک کا ایک وسیع علاقہ نامساعد موسمی حالات سے  متاثر ہو رہا ہے۔

کراچی میں حکام نے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے اور لاہور کے بعض علاقوں میں   موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے روزمّرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

بلوچستان کی تحصیل گوادر میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام مفلوج ہو گیا ہے اور بعض علاقوں کے مکین گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں