مریم نواز پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں ملا

2107511
مریم نواز پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب

ن لیگ کی امیدوار مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئ گئی ہیں۔ 

مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں قائدِ ایوان کی نشست پر آنے کی دعوت دی۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں ایوان کی گھنٹیاں 2 منٹ کے لیے دوبارہ بجیں جس کے بعد اسپیکر نے لابی میں موجود تمام ارکان کو ایوان میں واپس بلا لیا۔

اس سے قبل پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخابی دنگل کے سلسلے میں اسمبلی اجلاس 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا کہ مریم نواز پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں ہیں ، مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ آفتاب احمدخان نےصفر ووٹ حاصل کئے۔

ملک احمدخان کا کہنا تھا کہ رولزپروسیجر 1997کےمطابق مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیاجاتاہے، درخواست ہے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لیڈر آف ہاؤس کی سیٹ پر تشریف لائیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو اظہارخیال کی دعوت دیتاہوں۔

اجلاس میں لیگی اتحاد کے تمام ارکان ایوان کے باہر لابی میں موجود تھے، اس دوران ایوان کے اندر نواز شریف کے حق نعرے بازی جاری رہی، ووٹنگ کیلئےایوان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلے مرحلے میں نومنتخب خواتین ارکان نے ووٹ ڈالا۔

 



متعللقہ خبریں