پاکستان: انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ٹی آئی نے اپنے حامیوں سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی اپیل کر دی

2103777
پاکستان: انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرے

پاکستان میں زیرِ حراست سابق وزیر اعظم عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی ' پی ٹی آئی ' 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلیوں کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں سے، دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی ، پشاور اور دیگر متعدد شہروں میں، احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں حامی  ایف۔9 میں واقع فاطمہ جناح پارک میں جمع ہوئے  اور گاڑیوں کے کانوائے کی شکل میں ایف۔6 میں واقع پریس کلب کی طرف مارچ کی۔

پریس کلب کے سامنے جمع مظاہرین نے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کیا اور انتخابی کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا دعوی تھا کہ پی ٹی آئی کے ووٹ چوری کئے گئے ہیں۔

لاہور کے مظاہروں میں 8 فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی طرف سے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے والے اسمبلی امیدوار   سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا دعوی ہے کہ پارٹی انتخابات کی فاتح رہی ہے لیکن متعدد حلقوں میں پارٹی کے ووٹ چوری کر کے انتخابی حریف پارٹیوں کو دے دیئے گئے ہیں۔

بعض سیاسی پارٹیوں کا بھی کہنا ہے کہ ووٹ چوری ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی  کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 92 نشستیں جیتی ہیں لیکن پی ٹی آئی  177 نشستیں جیتنے کی دعویدار ہے اور انتخابی کمیشن کو نتائج تبدیل کرنے کا قصور وار ٹھہرا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان انتخابی کمیشن نے 8 فروری کو منعقدہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نتائج 11 فروری کو جاری کئے تھے۔

نتائج کی رُو سے، پی ٹی آئی کے حامی، آزاد امیدوار  پہلے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر قیادت 'مسلم لیگ۔نون' پارٹی' دوسرے نمبر پر رہی تھی۔



متعللقہ خبریں