قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 87، ن لیگ 60، پی پی 45 نشستوں پر کامیاب

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 86 نشستیں جیت لیں جب کہ ن لیگ 59 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح پی پی نے 44 ، ایم کیو ایم نے 7 نشستوں پر کامیابی سمیٹی

2100275
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 87، ن لیگ 60، پی پی 45 نشستوں پر کامیاب

عام انتخابات 2024ء میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی، متعدد نشستوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 86 نشستیں جیت لیں جب کہ ن لیگ 59 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح پی پی نے 44 ، ایم کیو ایم نے 7 نشستوں پر کامیابی سمیٹی، اسی طرح آئی پی پی نے دو جبکہ جے یو آئی نے ایک نشست اور مسلم لیگ ق ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج

خیبرپخوتخوا میں قومی اسمبلی کی 44 نشستوں میں سے 25 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک اںصاف کے نامزد آزاد امیدواروں نے 24 سیٹیں جیت لیں جبکہ جے یو آئی صرف ایک نشست این اے 28 جیت سکی۔

این اے ون چترال سے آزاد امیدوار عبدالطیف 61 ہزار 434 ووٹ لیکر کامیاب اور جے یو آئی کے طلحہ محمود 42 ہزار 987 ووٹ لیکر ناکام ہوگئے۔

این اے 4 سوات 3 سے آزاد امیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 9 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ اے ڈبلیو پی کے امیدوار محمد سلیم خان 20 ہزار 890 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 5 دیر بالا سے آزاد امیدوار حاجی صبغت اللہ 90 ہزار 261 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ 48 ہزار 63 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

این اے 7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ   84 ہزار 843 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل 31 ہزار 133 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 14 مانسہرہ میں ن لیگ کے سردار یوسف 1 لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 1 لاکھ 3 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

این اے 2 سوات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 88 ہزار 939 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار 37 ہزار 764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 



متعللقہ خبریں