پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 36، ن لیگ 26اور پی پی قومی اسمبلی کی 17 نشستوں پرکامیاب

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے چند ہی حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے سامنے آئے ہیں

2099876
پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 36، ن لیگ 26اور پی پی قومی اسمبلی کی 17 نشستوں پرکامیاب

عام انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 36، ن لیگ 26اور پی پی قومی اسمبلی کی 17 نشستوں پرکامیاب

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے چند ہی حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے سامنے آئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 34 نشستوں میں سےپاکستان مسلم لیگ (ن) 13 اور تحریکِ انصاف کے آزاد امیدوار 12 نشستوں پر کامیاب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اب تک قومی اسمبلی کی آٹھ اور مسلم لیگ (ق) نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

نتائج میں تاخیر سے متعلق صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نتائج جوں جوں آتے جائیں گے، اس سے آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا نظام کام کر رہا ہے اور یہ نتائج اسی نظام سے حاصل کرلیے گئے ہیں اور تاخیر کی وجہ انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوئے دس گھنٹے گزر چکے ہیں تاہم اب تک ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

نتائج کے اعلان میں تاخیر پر پی پی پی کے بلاول بھٹو زرداری اور پی ٹی آئی اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

تاہم الیکشن کمیشن بدستور اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کر سکا۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی ویب سائٹ کا پہلا صفحہ جہاں پولنگ ختم ہونے کے آٹھ گھنٹے بعد بھی ایک نتیجہ بھی نہیں شائع کیا جا سکا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں