عام آدمی کو مناسب قیمت پر ادویات فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

جمعرا ت کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جو نہ صرف عوام بلکہ ادویہ ساز صنعت کیلئے سودمند ہوگی

2096427
عام آدمی کو مناسب قیمت پر ادویات فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو مناسب قیمت پر ادویات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔

جمعرا ت کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جو نہ صرف عوام بلکہ ادویہ ساز صنعت کیلئے سودمند ہوگی۔

وزیراعظم نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ادویات کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے ادویات کی قیمتوں کے عدم استحکام پر وزیراعظم نے کہاکہ آئندہ منتخب پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے مسودہ سمری تیار کرنے کیلئے تجاویز بھیجی جائیں۔

وزارت قومی صحت کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے عالمی منڈی میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر زندگی بچانے والی ایک سو چھیالیس ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔وزارت قومی صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اجلاس میں بتایا کہ ڈریپ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری بازاروں میں ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات درج کرا سکتے ہیںوزارت خزانہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے پاکستان کے مسابقتی کمیشن اور چین کی مارکیٹ ریگولیشن کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخطوں کی منظوری دی۔



متعللقہ خبریں